3 فروری 2012 - 20:30

نيويارک ميں بڑي تعداد ميں امريکي عوام نے مظاہرہ کرکے اس قانون کے خاتمے کا مطالبہ کيا جس کے تحت پوليس کسي بھي شہري کو غير معينہ مدت تک قيد ميں رکھ سکتي ہے -

ابنا: نيويارک ميں اس قانون کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں کا کہنا تھا کہ اس قانون سے امريکي حکومت ڈکٹيٹر شپ کے قريب تر ہوگئي ہے - مظاہرين نے اس قانون کو ختم کئے جانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ يہ کيسا قانون ہے جو پوليس کو اجازت ديتا ہے کہ کسي بھي شہري کو دہشتگردانہ کاروائيوں ميں ملوث ہونے کے شک ميں برسوں بغير مقدمہ چلائے قيد ميں رکھے اور شديد ترين ايذائيں دے -

رپورٹ کے مطابق مظاہرين نے نيويارک کے رکن پارليمنٹ تيموتھي کے دفتر کے سامنے اجتماع کيا اور اس قانون کے خلاف نعرے لگائے-

مظاہرےميں شريک ايک يونيورسٹي پروفيسر نے کہا کہ يہ قانون شرمناک ہے اور يہ مظاہرہ امريکي کانگرس کے خلاف ہے......

/169